افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال خواجہ آصف

پڑھیں:

لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ گھر پر رکھنے کے الزام میں خاتون ایس ایچ او گرفتار

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔

لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔

کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے دوران اس نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا جو کہ اب خاتون ایس ایچ او کی غیر قانونی تحویل میں ہے۔

پولیس نے ملزم کے اس دعوے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ مارا اور پستول برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او ثانیہ کو  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت نے حملہ کیا تو پھر متناسب سے زیادہ جواب دیا جائیگا، پاکستانی وزیر دفاع
  • بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
  • بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو
  • بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ گھر پر رکھنے کے الزام میں خاتون ایس ایچ او گرفتار
  • ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے، خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق سباق سے پیش کرنے لگا