تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔
پرویز الہٰی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مینار پاکستان جلسے کی
پڑھیں:
شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل
لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔
ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔
آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کے اجازت پر حکمِ امتناع جاری کیا۔
عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ ڈویژن بینچ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید احمد کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی غیر موثر ہوگئی۔