چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی،رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی
—فائل فوٹوملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کراچی، پشاور، بہاولپور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید نے پر مجبور ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت 178 روپے67 پیسے فی کلو پر آگئی ہے، جبکہ کراچی، پشاور، بہاولپور میں چینی کی قیمت 190روپے ہے۔
پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے، اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق 172 روپے ہے، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چینی 173 روپے کے سرکاری نرخ پر آگئی۔
ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کی مزید کمی ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 179 روپے 33 پیسےفی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 146 روپے 75 پیسے فی کلو تھی۔
وفاقی حکومت نے 15جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں 172، پنجاب اور کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔