Express News:
2025-05-09@05:10:34 GMT

ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

لندن:

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو ہانیہ عامر آفیشل کے نام سے فیس بک پر موجود اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ 

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر، تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ان سے ملاقات کر سکیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور ابرار الحق لندن میں فلاحی تنظیم سہارا ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور جاتے ہوئے ان سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کی، جس کے بعد وہ اللہ حافظ کہہ کر روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انکو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے تاہم وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر صائم ایوب

پڑھیں:

کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل

کراچی:

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی اور پولیس اہلکاروں کو نازیبا الفاظ کہے جس پر پولیس اہلکاروں نے جواباً مبینہ طور پر اس شخص پر تشدد کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں و پولیس افسر کو فوری طور پر معطل کر کے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ہر قسم کی کارروائی قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے گی ، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ عام شہری ہو یا کوئی پولیس اہلکار و افسر، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کا انسٹاگرام فیک اکاونٹ بھارت میں وائرل،اداکارہ نے مداحوں کوخبردار کردیا۔
  • ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
  • اسماء عباس اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی پر آبدیدہ، ویڈیو بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل
  • شفاعت علی نے مودی کی آواز میں آپریشن ’سندور‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا؛ ویڈیو وائرل
  • عمران سے ملاقات کا دن: عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد
  • عمران سے ملاقات کا دن، عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد
  • رجب بٹ کی پاکستان واپسی، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل
  • یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان واپس لوٹ آئے، اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل
  • بھارتی فیشن ڈیزائنر بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے،ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کی تصاویرسوشل میڈیا سے ڈیلیٹ