اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔ قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم اس کارروائی کا حصہ بنے ہیں کیونکہ کشمیر ہم سب کا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے اپنے دور میں کشمیریوں کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھایا، آج ہماری خارجہ پالیسی تذبذب کا شکار ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان

صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم پر بڑھتے ہوئے مظالم اور بھارتی ریاستوں میں موجود کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے کی کارروائیوں کا پردہ چاک کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں مقیم کشمیریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے شاہد ماجی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مظفر آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا جن پر بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • یونیورسٹی آف لندن کا جسٹس عائشہ ملک کو خراج تحسین، اعزازی ڈگری سے نوازدیا
  • غیر جانبدارانہ تحقیقات کی مخالفت کیوں؟
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور
  • نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین
  • امان اللہ خان کو ان کی نویں برسی پر لبریشن فرنٹ کا خراج عقیدت
  • پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کے گھروں کو مسمار اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت
  • بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان
  • وزیراعظم کا کے پی میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  •   مسترد شدہ  مودی کا کشمیر میں متبادل حکومت کھڑی کرنے کیلئے کشمیریوں پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گرفتار