Express News:
2025-06-15@17:21:53 GMT

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار ہوگئے، پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی ناہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ  27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا۔

رپورٹ کے مطابق 26فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔

26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ کی جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا، حقیقت کے اعتراف کی بجائے بھارت نے پاکستان کاایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا

بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کارکرسٹین فئیر اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کر دیا۔

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے11ستمبر2018کو ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا تھا۔

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے واضح طورپر کہا تھا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے' میں کہتی ہوں کہ کاش آپ ایف 16 مار گرائیں۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی  ہیلی کاپٹر  گرا دیا۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا،  سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے، پاکستان ماضی میں کئی بار بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے

16جنوری2021کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کاسیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا، جنوری2022میں کانگریس رہنما اُدت راج نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی۔

14فروری2023کو بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ

پڑھیں:

بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری تھی اور اس سے کچھ دیر قبل ہی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، گوری کنڈ کے قریب لاپتہ ہو گیا، جو ہمالیائی مندر کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے ٹریجوگینرائن اور گوری کنڈ کے درمیان ملبے کو تلاش کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت فرانس کورافیل طیاروں کے تباہ ہونے کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں
  • بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک
  • بھارتی دباؤ ناکام: پاکستان گرے لسٹ میں دوبارہ شمولیت سے بچ گیا
  • پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام
  • فیٹف کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام
  • ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ، خطے میں انتشار کی اصل وجہ!
  • پاکستان کےخلاف فوجی جارحیت، بھارت کو 103 بلین سے زائد ڈالرکا نقصان
  • یورپ جی ایس پی پلس جاری رکھے، بھارتی جارحیت روکے: بلاول بھٹو
  • بھارتی میڈیا بے نقاب