چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح پر لے جانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح پر لے جانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پرامن چین انیشی ایٹو کی تعمیر پر 19 ویں اجتماعی مطالعہ کیا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں امن و سلامتی کی اعلیٰ سطح کی تعمیر کا تعلق ملک کی خوشحالی، لوگوں کی بہتر زندگی اور سماج کے طویل مدتی امن و استحکام سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جامع قومی سلامتی کے تصور پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور ملک کو زیادہ محفوظ، معاشرے کو زیادہ منظم، گورننس کو زیادہ موثر اور عوام کو زیادہ پراطمینان بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح پر لے جایا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ جامع قومی سلامتی کا تصور چین میں امن اور سلامتی کی اعلیٰ سطح کی تعمیر کے لئے ایک اہم رہنما اصول ہے، اور اس پر بلا روک ٹوک عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔ پرامن چین کی تعمیر عوام کے لئے ہے اور عوام پر منحصر ہے۔ لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنا نا ضروری ہے مشترکہ خوشحالی کو مضبوطی سے فروغ دینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے جائز حقوق اور مفادات کا سنجیدگی سے تحفظ کیا جائے اور سماجی عدل و انصاف کا تحفظ کیا جائے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن چین کی تعمیر میں ہر قسم کے خطرات کی روک تھام اور ان کا حل ایک اہم کام ہے۔ یہ ضروری ہے کہ قومی سیاسی سلامتی کے دفاع کو اولین ترجیح دی جائے اور ریاستی طاقت کے تحفظ ، نظام اور نظریے کی سلامتی کی مضبوطی سے حفاظت کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ :چین اور وسطی ایشیا کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس الماتی میں منعقد ہوا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نیز ترکمانستان کے نمائندے اور چین وسطی ایشیا میکانزم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں رواں سال میں ہونے والے چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس کے لیے جامع سیاسی تیاریاں کی گئیں۔وانگ ای نے کہا کہ یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ نے من مانی کرتے ہوئے محصولات عائد کیے ہیں جو دوسرے ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
چین نے نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق اور بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری جوابی اقدامات کیے ہیں. انہوں نے چین وسطی ایشیا تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ پہلی یہ ہے کہ اعتماد اور خوشگوار ہمسائیگی پر قائم رہا جائے۔ دوسری، باہمی فائدہ مند تعاون جاری رکھا جائے۔
تیسری میکانزم کی تعمیر جاری رکھی جائے۔ چوتھی، انصاف کو برقرار رکھا جائے اور پانچویں یہ کہ ہمیں نسل در نسل دوستی پر قائم رہنا چاہیے۔اجلاس میں شریک وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے ملک کی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے مربوط کریں گے۔ تمام فریقوں نے کثیرالجہتی کی حمایت کا اعادہ کیا اوراس کے لئے وہ اپنے جائز حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران وانگ ای نے وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
Post Views: 1