پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔

26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا۔ جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔

بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلی حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا۔

جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ

بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بدنام کیا گیا ہے اور بے جا الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے ،اس کی مذمت کرتا ہے اور اس پر اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے ۔گو جیاکھون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے بھرپور طریقے سے فوجی طاقت کو وسعت دی ہے ، بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کو ہوا دی ہے اور عالمی اور علاقائی تزویراتی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ بین الاقوامی نظام، قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدوں کو پامال کرکے بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام کا سب سے بڑا تخریب کار ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • انوشکا سے پہلی ملاقات پر شرمندگی؛ ویرات کوہلی نے خود کو ’’احمق‘‘ کیوں محسوس کیا؟
  • امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
  • پاک بحریہ کی حکمت کے باعث بھارتی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب سے واپس جانے پر مجبور
  • پاکستانی تاجروں کا وفد ایران پہنچ گیا
  • شاہ رخ نے ایک گھنٹے میں پرائیوٹ جہاز کھلاڑیوں کیلئے منگوادیا تھا
  • ٹائٹینک کے 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہونے والے خط کی خاص بات کیا ہے؟
  • ایمن اور منال کے دلکش انداز نے محفل لوٹ لی
  • پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ بزرگ خاتون کو گلے لگا کر کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • افسانوں کا مجموعہ فلسطین اور اہم رسائل (پہلا حصہ)
  • بنگلادیش کا اپنے فوجیوں کو قطر بھیجنے کا اعلان