کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیش کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، تفتیشی عمل جاری ہے۔
دریں اثنا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔