جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
مسلح ملزمان کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد، ویڈیو وائرل
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
اپریل کے اختتام پر ایک خوبصورت فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب ہلال نما چاند سیاروں زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) اور عطارد (Mercury) کے ساتھ مشرقی افق پر ایک ساتھ نظر آئے گا۔
یہ نظارہ 25 اپریل جمعہ کو علیٰ الصبح دکھائی دے گا، اور ان چاروں اجرامِ فلکی کو بغیر دور بین کے دیکھا جا سکے گا۔ البتہ عطارد اپنی مدھم روشنی اور کم بلندی کے باعث مشکل سے نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس منظر کو ’آسمانی مسکراہٹ‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں چاند مسکراہٹ اور زہرہ و زحل آنکھوں کے طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم، شمالی امریکا میں یہ منظر اس انداز سے واضح نہیں ہوگا۔
یہ مظاہرہ صرف ایک صبح کے لیے ہوگا، جبکہ چاند، زہرہ اور زحل کی اگلی قریبی موجودگی 23 مئی کو متوقع ہے، جو ایک اور صبح کے وقت کا نظارہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجرام فلکی چاند زحل زہرہ عطارد