اسلام آباد میں مستحقین کے لیے جامع مسجد کا فری راشن اسٹور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد کی مسجد رحمۃاللعالمین بیوہ، غریب اور مستحق افراد کو مفت راشن تقسیم کر رہی ہے۔ مسجد کے اندر ہی ایک حصہ راشن اسٹور کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جس میں آٹا، دالیں، چینی، چاول، گھی، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے خور و نوش موجود ہیں۔
مسجد کے امام ڈاکٹرعبیدالرحمان کے مطابق مسجد راشن اسٹور کا مقصد ان خاندانوں تک راشن کی دستیابی ممکن بنانا ہے جو فاقہ کاٹ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبید الرحمان کے مطابق مسجد انتظامیہ ہر ماہ ان کے لیے راشن کی فراہمی ممکن بناتی ہے۔ یہ راشن مستحق خاندان خود آکر لے جاتے ہیں، پھر ان کے گھروں تک باعزت طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بس یہ ایک ہے کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد امام ڈاکٹرعبیدالرحمان مستحق افراد مسجد رحمۃاللعالمین مفت راشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد امام ڈاکٹرعبیدالرحمان مستحق افراد مسجد رحمۃاللعالمین مفت راشن کے لیے
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانا ہے، بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جھوٹے مکارانہ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کےلیے خطرہ ہے۔
بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے...
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنےکی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدنیتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گا، عالمی برادری بھارت کی گمراہ کن چالوں کو پہچانے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خود مختاری، سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔