خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے دہشت گردوں کو واپس لایا اور نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی کی، وزیراعظم نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوا تھا۔ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، نیشنل ایکشن پلان بنایا اور ایک متفقہ قومی بیانیہ تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی بلکہ 2018 کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ پناہ دی، رہائش دی، مالی مدد فراہم کی اور انہیں آباد کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کے لہو کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ ان کے بقول، دہشت گردی کی واپسی کا مجرم عمران خان ہے، اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں، لیکن عمران خان نے دہشت گردوں کا ساتھ دے کر ان قربانیوں کی توہین کی۔

یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، شہدا کیساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے عزم اور ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا تھا، جس سے پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دہشتگردی عمران خان مریم اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی
  • مریدکے: مذہبی جماعت کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی ہوئے
  • ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن مکمل، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
  • راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں 6 اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
  • کوہاٹ؛ ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید
  • پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب
  • طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا
  • ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید