درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بر آمد کنندگان کو چین کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کی خاطر اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی برآمد کنندہ مذکورہ بالا دفعات کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

حالیہ برسوں میں 11 کمپنیوں بشمول اسکائی ڈیو اور برنک ڈرونز انک نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئےچین کے تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی تکنیکی تعاون کیا ہے جس سے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے اسکائی ڈیو سمیت 11 اداروں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے اور انہیں چین سے متعلق درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ بالا اداروں کو چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی وزارت تجارت چین کی کیا ہے

پڑھیں:

بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان

مدھیہ پردیش ( نیوز ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سےبھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کاشکار ہو گئی۔ بھارتی فضائیہ اپنےہی عوام کی دشمن بن گئی۔ بھارتی فضائیہ کےلڑاکاطیارےنےاپنی ہی آبادی پربم گرادیا،ذرائع کے مطابق
واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےعلاقے شیوپوری میں پیش آیا۔ بم گرانےسےآبادی اوراملاک کوشدیدنقصان پہنچا۔ بم گرنےسےمتعددمکان تباہ،ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فضائیہ جدیدٹیکنالوجی میں ناکامی کیساتھ پائلٹس کی تربیت میں بھی ناکام۔
جدیدطیاروں،پےلوڈاوربموں کاگرنابھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پرگہراسوالیہ نشان ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیرذمہ داری اوربوکھلاہٹ کوظاہرکرتاہے.
مزیدپڑھیں:ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی ایئر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں
  • امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ
  • امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
  • چینی کوسٹ گارڈ نے تھیئَے شیئن ریف پر اترنے والے فلپائنی افراد سے قانونی طور پر نمٹا
  • چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں میں فصلوں کی کٹائی کرنے کے اعلانات کروادیے
  • بھاری رقم غلط سعودی اکاونٹ میں منتقل ،ہزاروں پاکستانیوں کے حج سے محروم ہونے کا خطرہ
  • بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان