ویب ڈیسک: انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ  مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، جب ریکارڈ کا کہیں کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجاج ڈیوٹی۔

عدالت نے کہا کہ اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیں گے۔

پراسکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی نے لیکر آنا وہ ابھی تک نہیں آیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں وہ انکے ملازم نہیں۔

تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا

عدالت نے عمر ایوب کی تمام 9 مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، عدالت نے پانچ 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

عمر ایوب کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون، ترنول، کوہسار 3، نون 2، آبپارہ ، اور تھانہ مارگلہ میں مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عمر ایوب کی ملازم نہیں عدالت نے

پڑھیں:

26نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر توسیع

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو دیے گئے احتجاج کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کی مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔

آج کی سماعت میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں، جو عدالت نے منظور کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں ضمانت کی سماعت بھی 24 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان ہی مقدمات میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی مقرر ہیں، جنہیں ایک ساتھ سنا جانا چاہیے۔ عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ضمانتوں پر آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کیس، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
  • 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر توسیع
  • 9 مئی کیس: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع
  • عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • پرتشدد ریلی کیس: عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی ضمانت منظور
  • عمرایوب 24 اور26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ میں شامل تفتیش، تحریری بیان جمع
  • عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے