راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10 مقدمات میں  کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔

علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی،  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج  مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔  3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ  جب کہ  10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مقدمات میں عدالت میں کے چالان مئی کے

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔

انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ  تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ورکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • جلاؤ گھیراؤ مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم
  • رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفتا
  • لاہور: پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
  • عدالت عظمیٰ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم‘ 4روز میں489کیسز نمٹادیے
  • عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے
  • پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • احسن اقبال کا ہرجانہ دعویٰ، مراد سعید کے وکلاء غیر حاضر، عدالت کا نئی تاریخ کا حکم
  • ڈمپر جلانے کے مقدمے میں آفاق احمد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
  • سانحہ چکرا گوٹھ: ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر کیخلاف پولیس وین حملہ کیس کا فیصلہ پھر مؤخر