جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11اپریل کوجسٹس علی باقرنجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
سٹی 42 : جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا. اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلہ بھی متوقع ہیں۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری