فغانستان کے صوبہ نورستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)افغانستان کے صوبہ نورستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایاکہ زلزلہ بدھ کی صبح 3 بجکر 43 منٹ پر صوبہ نورستان کے دارالحکومت پارون میں آیا۔
(جاری ہے)
جس کی شدت ریکٹر سکیل ہر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 99 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصدنمائیاں کمی ریکارڈ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی کے بعد ریٹ 57.87 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق، یوکرین کی امریکا کے امن معاہدے پر رضامندی اور مذاکرات میں پیشرفت کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں۔