Jang News:
2025-08-07@20:18:05 GMT

مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی۔

ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہونگی، اس ضمن میں رات کو شہر بھر کی چرچز میں مڈنائٹ سروسزکا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیاجاتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری اور کسان برادری کے نمائندے شامل تھے، نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر کوجرگہ کے ارکان نے تمباکو کاشتکاروں اور ماربل انڈسٹری کو درپیش بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگہ کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

صدر ضلع بونیر مسلم لیگ (ن)سالار خان، کی قیادت میں آنے والے جرگہ میں میاں سید لائق باچا، خُرشید خان (ماربل فیکٹری یونین)، سوات ڈویژن کے نائب صدر مسلم لیگ (ن) سید ناصر عباس باچا، تحصیل صدر نقیب خان باچا، نام باد خان (ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن)، جماعت اسلامی کے امیر انجینئر ناصر علی، قوامی وطن پارٹی کے حمید الرحمان، سردار جان اور اے این پی کے انور خان، سابق ایم پی اے گورال سورن لال، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید زاہد شاہ ایڈووکیٹ، عثمان خان، سید بہادر خان، نعیم الدین ایڈووکیٹ، جے یو آئی کے امیر مفتی فضل غفور، اے این پی کے فاروق، سید سر بلی خان، ذیشان خان اور محمد زادہ شامل تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پیٹرن اِنچیف انجمن تاجران لاہور انتقال کرگئے
  • اسرائیل کی نسل کشی بند کراؤ، فلسطین کو تسلیم کرو، جنوبی افریقہ کا عالمی برادری سے مطالبہ
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات
  • پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
  • عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • پاکستان کا عالمی برادری سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کا مطالبہ
  • پاکستانی قوم اس بار جشن آزادی مختلف انداز میں منائے گی، کیسے اور کیوں؟