Islam Times:
2025-06-28@05:43:53 GMT

پنجاب اسمبلی اجلاس میں 8 نئے بل پیش کر دیئے گئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

پنجاب اسمبلی اجلاس میں 8 نئے بل پیش کر دیئے گئے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہیش کیئے گئے نئے بل متعلقہ کمیٹی کے حوالےکر دیئے گئے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں پنجاب رجسٹریشن پرائیویٹ اکیڈمی کوچنگ، ٹیوشن سینٹرز بل 2025ء بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 8 نئے بل پیش کر دیئے گئے، نئے بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025ء ایوان میں پیش کیا گیا، امجد علی جاوید نے پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025ء پیش کیا۔ اجلاس میں پنجاب کے دہشتگردی کے متاثرین شہریوں کی بحالی (ترمیمی) بل 2025ء ایوان میں پیش، رکن اسمبلی ایاز احمد نے پنجاب کے دہشتگردی کے متاثرین شہریوں کی بحالی (ترمیمی) بل 2025ء ایوان میں پیش کیا۔ پنجاب خواتین کے وراثت کے حقوق کے نفاذ کا بل 2025ء اسماء احتشام الحق، پنجاب ماں بولی بل 2025ء امجد علی جاوید نے پیش کیا۔ اجلاس میں پنجاب رجسٹریشن پرائیویٹ اکیڈمی کوچنگ، ٹیوشن سینٹرز بل 2025ء امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایوان میں پیش کیا اجلاس میں

پڑھیں:

بجٹ عوام دشمن، سیاستدان دشمن اور اسمبلی دشمن ہے، جاوید منوا

رکن جی بی اسمبلی نے ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ بجٹ میں کسی ممبر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کیلئے 30 کروڑ روپے کا بلاک رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی جاوید علی منوا نے بجٹ کو نادیدہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ نظر آ رہا ہے، کچھ پس پردہ ہے۔ بدھ کے روز بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دشمن، سیاست دان دشمن، ممبر دشمن، ملازم دشمن، ایوان دشمن بجٹ ہے ہم اس کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غلام شہزاد آغا اور جمیل احمد خود فریبی کا شکار نہیں ہوئے اور ایوان میں حقائق بیان کیے۔ بجٹ میں کسی ممبر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کیلئے 30 کروڑ روپے کا بلاک رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ کتاب میں 124 ارب تھرو فارورڈ لکھا گیا ہے، وزیر پلاننگ نے ایوان میں کہا کہ 137 ارب تھرو فارورڈ ہے، جبکہ وفاق کی کمیٹی نے 162 ارب روپے کا تھرو فاروڈ لکھا ہے۔ تھرو فارورڈ کی کل رقم کتنی ہے کسی کے علم میں نہیں ہے۔ ان تینوں اعداد و شمار میں ہم کس کو درست تسلیم کریں؟ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آمدنی میں اضافے کیلئے گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی بنایا تھا جس کے تحت ٹیلی کام سروسز، سوست پورٹ اور بنک سے ٹیکس لینے کیلئے بل بنایا تھا مگر اس پر اب تک عمل نہیں ہوا۔ اپوزیشن کے سید سہیل عباس شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں اور عوام کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے، سی ایم بلاک میں 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں یہ غلط استعمال ہو گا اسے ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ہائوس کو رولز کے مطابق چلایا جائے گا، مچھلی منڈی نہیں بننے دوں گا‘سپیکر پنجاب اسمبلی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد
  • کسی بھی رکن کی تقریر کا کوئی لفظ یا اقتباس حذف صرف اور صرف سپیکر یا چیئر کو حاصل ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • گلگت بلتستان اسمبلی، آغا خان پراپرٹی ایکٹ 2025ء متفقہ طور پر منظور
  • پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور؛ کوئی نیا ٹیکس نہیں، ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر
  • پنجاب اسمبلی؛ اجلاس کے دوران کتاب پڑھنے، اسپیکر اور تقریرکرنے والے رکن کے درمیان سے گزرنے پر پابندی
  • پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا
  • بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی
  • بجٹ عوام دشمن، سیاستدان دشمن اور اسمبلی دشمن ہے، جاوید منوا
  • بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟