اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان ریلوے کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ہمارا مقصد نہ صرف ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ اس کے سسٹمز میں موجود تمام مسائل اور بدعنوانیوں کا خاتمہ بھی کرنا ہے۔

’’وزیر ریلوے نے اپنے ملازمین کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے، ہمارے ملازمین ہی پاکستان کی ترقی کا انجن ہیں، انکی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کو یقینی بنائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر نے اکاؤنٹیبلٹی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے،ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر محکمے میں شفافیت اور جوابدہی ہو، اور جو بھی بدعنوانی کی کوشش کرے گا، اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔

حنیف عباسی نے سختی سے کہا ہے کے، ریلویز میں وہی رہے گا جو کام کرے گا، ہم نااہلی اور سستی کو برداشت نہیں کریں گے، اور کسی بھی قسم کی اقرباپروری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حنیف عباسی نے ہر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے نظام کی اہمیت اور عوامی اعتماد کا معاملہ ہے۔

وزیر ریلوے نے یقین دہانی کرائی کہ چند مہینوں میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں موجود بدعنوانیوں اور ناکامیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،ہم ہر سطح پر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ پاکستان ریلوے کو ایک نئے دور میں داخل کر سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی ہر پروکیورمنٹ کی تھرڈ پارٹی ایوالویشن کرائی جائے گی تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر نے کہا کہ صاف صفائی اور صاف ستھرا کھانا ہر مسافر کا حق ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان ریلوے حنیف عباسی نے وزیر ریلوے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بہترین جنگی حکمت عملی بنانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قوم کا عظیم بیٹا قرار دیا۔

جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا ، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کا وہ عظیم بیٹا ہے جس نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ایسی حکمت عملی اپنائی جس کی تعریف دوست اور دشمن دونوں کرتے ہیں۔ معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی ۔

وزیر اعظم نے معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا  کہ چین ،ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی۔ انہوں نے  جنگ بندی میں ٹھوس اورمثبت کرر ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے ، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں ، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
  • لاہور سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ،حنیف عباسی
  • پاکستان ریلوے واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،حنیف عباسی
  • بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ میں بھی مؤقف اٹھائیں گے: بلاول بھٹو
  • ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی: مراد علی شاہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس، ہر ممکن مدد کی پیشکش
  • وزیرِ اعظم کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس، ہر ممکن مدد کی پیشکش
  • عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
  • ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی