گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے نے کے پی میں 15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 19 اور 20 مئی سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 مئی کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے کے دوران براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہیلتھ میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے، متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ، فیصلہ محفوظ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے تاہم وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمینِ حج کی بکنگ کے سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس رفتار کے ساتھ کئی عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر سے بکنگ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم سات روز کے دوران صرف 1800 درخواستیں جمع ہوسکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹرز کو فوری طور پر حج بکنگ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزارت کی جانب سے پرائیویٹ آپریٹرز کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر ہے جبکہ عازمین کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اگر بروقت بکنگ نہ بڑھی تو حج انتظامات اور عازمین کی فہرستوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔