Daily Ausaf:
2025-06-29@11:06:48 GMT

مہنگائی کا جن بے قابو، چینی 30 روپے فی کلو مہنگی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح چینی کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہیں، چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے 180 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہیں، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پرچون میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔پشاور میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اب تک چینی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت کی قیمت میں روپے فی کلو اضافہ ہو مرغی کی ہے اور

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1600 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 3494000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کی کمی سے 299554 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 16 ڈالر سے کم ہو کر 3274 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 53 ڈالر سستا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
  • ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی ہو گئیں
  • آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
  • ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت 12 اشیا مہنگی ہوگئیں،ادارہ شماریات
  • ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
  • سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ
  • عوام کو مہنگائی کا بڑاجھٹکا ،چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری
  • سونے کی عالمی قیمت نئی بلندی پر، مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ مہنگا ہوگیا
  • چینی کی قیمت چند ماہ میں 145 روپے سے 195 تک کیسے پہنچ گئی؟