فیصل آباد: جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر کی ٹکر ، 2افرادجاں بحق،3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے 2افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشی کسی کام سے جارہے تھے تیزرفتاری کی وجہ سے رکشہ بے قابوہوکرٹرک سٹینڈکے قریب پیچھے سے ٹرالرکے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رشیدآبادکارہائشی39 سالہ ندیم احمد اور32سالہ نامعلوم موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سالہ موسی۔27سالہ احسان اور 55سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے جو چک66ج-ب دھاندرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں-ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپردکردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں۔
اسلام آباد سے نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کی آڑ میں رہائشیوں کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کےساتھ فراڈ کیا گیا، نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق کارروائی پروجیکٹ کے مالکان اور انکی جائیدادوں تک محدود ہے، نیب لوٹی گئی رقم کے حصول تک قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔