چاہت فتح علی خان کا ملی نغمہ جاری ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔
انہوں نے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنے نئے نغمے ’میرے وطن میرے چمن‘ کی 4 منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ جس پر صارفین مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘۔
یہ براھموس سے ذیادہ خطرناک ھے۔ pic.
— صحرانورد (@Aadiiroy2) May 14, 2025
ایک ایکس صارف نے چاہت فتح علی خان نے نئے نغمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوانوں کا جذبہ ختم کرنے والا گانا ہے۔
Jawano ka jaazba khatam krne wala song???? pic.twitter.com/bBWkfIl2PY
— ???????? Faujeet Fija (@Pakistan44life) May 14, 2025
حرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ یہ نغمہ سننے کے بعد انڈین فوج نے پاکستان سے کہا آئندہ بم مار دینا لیکن یہ ٹارچر مت دینا۔
پاکستانی پائیلٹ چاہت فتح علی کا انڈیا کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد دوران تفتیش ملی نغمہ جاری۔
یہ سننے کے بعد انڈین فوج نے پاکستان سے کہا۔ آئندہ بم مار دینا لیکن یہ ٹارچر مت دینا۔ pic.twitter.com/eVIBMiDGs6
— Hira ???????? (@hirarafiq04) May 14, 2025
حسن خان نے سوال کیا کہ انڈیا نے ہمارا پائلٹ چھوڑ دیا کیا؟
ارے بھائی انڈیا نے ہمارا پائلٹ چھوڑ دیا کیا https://t.co/BOfARwNhPm
— Hassan Khan Sajrani (@alih53126) May 14, 2025
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے قبل بھی مختلف گانوں کے ری میک جاری کرتے رہے ہیں، انہوں نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گانے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، اس گانے کو پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی چاہت فتح علی خان ملی نغمہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی چاہت فتح علی خان ملی نغمہ چاہت فتح علی خان ملی نغمہ کے بعد
پڑھیں:
پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری
پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل (PCRWR) نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں ملک میں فروخت ہونے والے متعدد منرل واٹر برانڈز کو انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔
جولائی تا ستمبر جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 205 برانڈز میں سے 26 معیار کی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار
رپورٹ کے مطابق 17 مختلف برانڈز میں خطرناک جراثیم موجود پائے گئے۔ ان میں اے ٹو زی پیور ڈرنکنگ واٹر، نیو مہران، زلمی، پیور لائف، دیر ڈرنکنگ واٹر، ڈریم پیور، گلف، کرسٹل ایکوا، روحا واٹر، پریمیم ڈرنکنگ واٹر، فریش ایکوا، ایشیا ہیلتھی ڈرنکنگ واٹر، آئس برگ، لاثانی، وولگا اور مایا پریمیم جیسے نام شامل ہیں۔
کئی برانڈز میں کیمیکل اجزا مقررہ معیار سے زیادہ پائے گئے، جب کہ بڑی تعداد جراثیم سے آلودہ تھی۔ ماہرین کے مطابق ان برانڈز کا استعمال صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق 4 برانڈز میں سوڈیم کی مقدار غیر معمولی حد تک زیادہ تھی، جن میں پیور ڈرنکنگ واٹر، الٹسن اور پیوریفا شامل ہیں۔ اسی طرح سنکھیا (آرسنک) کی زیادہ مقدار نیچرل پیور لائف، ایکوا نیسٹ، پریمیم صفا پیوریفائڈ واٹر، پیو پانی بوتل ڈرنکنگ واٹر اور وولگا میں پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا اسپارکلنگ واٹر واقعی کولڈ ڈرنکس کا صحتمند متبادل ہے؟
رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ 2 برانڈز میں پوٹاشیم ضرورت سے زیادہ تھا جن میں مائی پیور واٹر اور سمارٹ پیور لائف شامل ہیں، جبکہ بعض برانڈز میں ٹی ڈی ایس کی مقدار بھی حد سے بڑھ چکی تھی۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودہ پانی متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے شہری پینے کے پانی کی خریداری میں خصوصی احتیاط سے کام لیں اور صرف معیاری و مستند برانڈز کا استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی صحت مضر صحت منرل واٹر