قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم موجودہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے دفاع میں آگئے۔

پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے وِن اور لرن  سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی۔

محمد رضوان کو پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر وِن اور لرن سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا ہے تاہم اب بابراعظم نے انکا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے شکست کے بعد مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے جملے کا انتخاب کیا تھا جسے غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا

بابراعظم نے کہا کہ اکثر ہمارے لوگ ہی ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے ملک میں ذہنی تناؤ کا کوئی تصور نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی کام ہورہا ہے جبکہ دنیا بھر میں اسے کھلاڑیوں کی ذہنی پر صحت پر اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اگر کوئی گر رہا ہوتا ہے تو، اُسے نیچے دھکیلا جاتا ہے اور میمز بناکر تماشا بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کپتان کی انگریزی کا مذاق کیوں اُؑڑایا؛ عامر جمال میدان میں آگئے

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان ایک مضبوط انسان ہے، میمز کا رضوان پر کوئی اثر نہیں ہوتا، انکا ماننا ہے کہ لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا

انہوں نےکہا کہ بہت سے لوگ کہتے تھے کہ 'رضوان کپتان بن گیا تو یہ اور وہ ہوگا' اب وہ کہہ رہے ہیں کہ اسے ہٹادو، اس سے مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، جیسا میڈیا لوگوں کی ذہن ساری کرے گا، لوگ اسی کو اپنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوچۂ سخن

غزل
جاتے ہوئے جوازِ بقا لے گیا تو پھر
سیلِ بلا، فصیلِ انا لے گیا تو پھر
اس خوف سے بھی جاگتا رہتا ہوں رات بھر
آنکھوں سے کوئی خواب چرا لے گیا تو پھر
مذہب نے آ کے چھین لیے مجھ سے میرے بت
الحاد جاتے جاتے خدا لے گیا تو پھر 
تم دیکھ تو رہے ہو تماشا جنون کا
صحرا اٹھا کے آبلہ پا لے گیا تو پھر
بنتا ہے کیا سخی ترے کون و مکان سے
کاسے میں ڈال کر یہ گدا لے گیا تو پھر
خوش اعتقاد شخص ہے، لڑنے سے پیشتر
دشمن بھی آ کے مجھ سے دعا لے گیا تو پھر
اِس خوف سے کہ راس نہ آئے اگر زمیں
میں آسمان ساتھ اٹھا لے گیا تو پھر
(اسد رحمان۔ پپلاں، پنجاب)

۔۔۔
غزل
سب کو دکھائی دیتی ہے میں ایسی گھات ہوں
دیوار پر تحریر اک پوشیدہ بات ہوں
میں ہونے اور نہ ہونے کے ہوں بیچ میں ابھی
میں بود اور نابودکے بھی ساتھ ساتھ ہوں
ہر شے میں جلوہ دیکھتا ہوں ایک ذات کا
کثرت کے درمیان بھی وحدت کے ساتھ ہوں
کوئی آ کے میری ساری اناؤں کو توڑ دے
میں آج کے اس دورکا اک سومنات ہوں
اک زندگی کے بعد ہے اِک اور زندگی
پھر افترا بھی ساتھ ہے کہ بے ثبات ہوں
الفت نے تیری وقت سے بیگانہ کر دیا
دن کو گمان ہوتا ہے جیسے کہ رات ہوں
ساجد ؔ میں اپنے  یار سے ایسا ہوں منسلک
پرتَو ہوں اُس کی ذات کا یا عینِ ذات ہوں
(شیخ محمد ساجد۔ لاہور)

۔۔۔
غزل
ایسے اس ہاتھ سے گرے ہم لوگ
ٹوٹتے  ٹوٹتے  بچے ہم لوگ
اپنا قصہ سنا رہا ہے کوئی
اور دیوار کے بنے ہم لوگ
وصل کے بھید کھولتی مٹی
چادریں جھاڑتے ہوئے ہم لوگ
اس کبوتر نے اپنی مرضی کی
سیٹیاں مارتے رہے ہم لوگ
پوچھنے پر کوئی نہیں بولا
کیسے دروازہ کھولتے ہم لوگ
حافظے کے لیے دوا کھائی
اور بھی بھولنے لگے ہم لوگ
عین ممکن تھا لوٹ آتا وہ
اس کے پیچھے نہیں گئے ہم لوگ
(ضیاء مذکور۔ صادق آباد)

۔۔۔
غزل
مجھ میں جتنے بھی ترے شہر ہیں، برباد کروں
سوچتا ہوں کہ نئی بستیاں آباد کروں
چپ ہی بیٹھا رہے، مجھ پر کوئی پھبتی نہ کسے
میرے بس میں ہو تو وہ آئنہ ایجاد کروں
قفسِ دل میں جگہ ایک ہی طائر کی ہے
میں کسے قید کروں اور کسے آزاد کروں
خود سے چھپ کر تجھے سونپ آیاکلیدِ زنداں
اور کس طرح بھلا میں تری امداد کروں
نخلِ غم کے لیے ناکافی رہا ہجر ترا
کیوں نہ اس کے لیے تیّار نئی کھاد کروں
وقت کی گاچنی ملتی ہی نہیں ہے مجھ کو
کون سی تختی پہ لکھ کر مَیں تجھے یاد کروں
 (سعید شارق۔اسلام آباد)

۔۔۔
غزل
اک لڑکی کے رُخ پر کیا بیزاری ہے
پھولوں کو بھی کھلنے میں دشواری ہے
عشق میں جب بھی کوئی شخص اجڑتا ہے
لگتا ہے اب اگلی میری باری ہے
اس سے پوچھو خوابوں کا اب کیا ہو گا
دن میں جس نے مجھ پر نیند اتاری ہے
مرشد بس میں خود سے نفرت کرتا ہوں
مرشد مجھ کو سوچنے کی بیماری ہے
ڈوب رہے ہیں لوگ سمندر میں عمارؔ
اِس نے اُن آنکھوں کی نقل اتاری ہے
(عمار یاسر مگسی۔لاہور)

۔۔۔
غزل
یہ جو میرے اندر پھیلی خاموشی ہے
تم کیا جانو کتنی گہری خاموشی ہے
اس کی اپنی ہی اک چھوٹی سی دنیا ہے 
اک گڑیا ہے، ایک سہیلی خاموشی ہے
تیرا سایہ تیرے ساتھ سفر کرتا ہے
 میرے ساتھ مسلسل چلتی خاموشی ہے
فرقت کا دکھ بس وہ سمجھے جس پر بیتے 
میں ہوں، سُونا گھر ہے،گہری خاموشی ہے
شب کے پچھلے لمحوں میں، اکثر دیکھا ہے
تنہائی سے مل کر روتی خاموشی ہے
یہ موسم، یہ منظر،روٹھے روٹھے سے ہیں 
جیسے سرد  رویے، ویسی خاموشی ہے
لگتا ہے کہ تم نے بھی کچھ دیکھ لیا ہے
ہر لمحے جو تم پر طاری خاموشی ہے
 مجھ کو انصرؔ روز پریشاں کر دیتی  ہے
تیرے ہونٹوں پر جو رہتی خاموشی ہے
(راشد انصر ۔پاکپتن شریف)

۔۔۔
غزل
ترے جوارِ توجہ میں جو کھڑا ہوگا
بڑے بڑوں سے بھی قد میں بہت بڑا ہوگا
اب آ رہا ہوں میں شمشیر جاں سنبھالے ہوئے
ذرا سنبھلنا کہ اب معرکہ کڑا ہوگا
میں سر جھکا نہیں سکتا کسی بھی حالت میں
مجھے یقیں ہے اسی ضد پہ وہ اڑا ہوگا
جو بات اپنے تعلق کی چھڑ گئی ہوگی
میان وہم و یقیں سخت رن پڑا ہوگا
جہاں پہ ہمتیں دینے لگیں گی سب کی جواب
وہاں پہ دیکھنا جھنڈا مرا گڑا ہوگا
نہیں ہے دل مرے سینے میں تو یقینی ہے
نگینے جیسا ترے تاج میں جڑا ہوگا
کسی کا سر جسے کہتے ہیں دیکھنے والے
ندی کے سینے پہ بہتا ہوا گھڑا ہوگا
سکوں سے بیٹھنا فطرت میں ہی نہیں اس کی
وہ نورؔ اپنی ہی پرچھائیں سے لڑا ہوگا
(سید محمد نورالحسن نور۔ ممبئی)

۔۔۔
غزل
کسی کی یاد میں دن بھر تڑپتا عشق رہتا ہے 
میرے دل کے جزیروں پر مچلتا عشق رہتا ہے 
کوئی تجویز دیں مرشد مجھے باہر نکلنا ہے 
میرے اندر کی دنیا میں بھٹکتا عشق رہتا ہے 
میری فریاد لے جائے کوئی آقا ؐ کی چوکھٹ تک 
مدینے کی فضاؤں کو ترستا عشق رہتا ہے 
عجب بے کیف موسم کی فراوانی ہے سینے میں 
دھواں دیتی نہیں لکڑی، سلگتا عشق رہتا ہے 
جسے معروف ؔدنیا سے غلامی ختم کرنی تھی 
وہ خود اب قیدخانے میں چلاتا عشق رہتا ہے 
 (معروف شاہ۔ اسکردو)

۔۔۔
غزل
یہ رابطہ بھی اس لیے موقوف ہوگیا
میں عرصۂ حیات میں مصروف ہوگیا
حیرت ہے اپنے عہد کی گمنامیوں کے بیچ
مجھ سا فقیر شہر میں معروف ہوگیا
مجھ سے مرے گمان کی گرہیں نہ کھل سکیں
تیرا خیال رات میں ملفوف ہوگیا
صاحب کسی نگاہ کا فیضان دیکھئے
میں کہ تمام شہر پہ مکشوف ہوگیا
ہائے وہ التفات کے رنگوں کی کہکشاں
میں دیکھتے ہی دیکھتے محذوف ہوگیا
(سید فیض الحسن فیضی کاظمی۔ پاکپتن)

۔۔۔
غزل 
مشکل ہے اس قدر اب تم پر یقین کرنا 
جیسے کہ آسماں کو زیرِ زمین کرنا 
قیمت ہمارے دل کی کیا خوب ہے لگائی
بولی لگا کے جیسے اک دو سے تین کرنا
یہ بھی کمال اکثر محفل میں تیری دیکھا
تند خو کو اک نظر میں خندہ جبین کرنا 
ہے عشق کی روایت یا معجزہ ہے اس کا
مسند کے وارثوں کو کوچہ نشین کرنا 
چہروں کے داغ دھبے دائم ؔ سبھی مٹائیں
لیکن کوئی نہ چاہے دل کو حسین کرنا 
(ندیم دائم۔ ہری پور)

۔۔۔
غزل
کہتے ہو جو ہر روز وہ کر کیوں نہیں جاتے
تم فرقتِ دلدار میں مر کیوں نہیں جاتے
بازار میں بک جاتی ہے غیرت کی علامت
دستار چلی جاتی ہے سر کیوں نہیں جاتے 
ہر وقت پڑے رہتے ہو رستے میں ہمارے
تم لوگ گزر گاہ سے گھر کیوں نہیں جاتے
قسمت نے جنہیں کھل کے مہکنے نہ دیا ہو
ہاتھوں سے وہی پھول بکھر کیوں نہیں جاتے
میں آج سمجھ پایا تری بے قدری کو
میخانے چلے جاتے ہو گھر کیوں نہیں جاتے
حسرت سے ہی اس آنکھ کو تکتے ہو روزانہ
اس بحر میں تم صائم ؔاتر کیوں نہیں جاتے
(عابد حسین صائم۔ بورے والا، پنجاب)

۔۔۔
غزل
توُ نے جب ہم کو نہ اپنا، جانا
خوب در سے ترے جانا، جانا
پہلے ہنسنا تھا اک عادت اپنی
تجھ سے ملتے ہی تو رونا، جانا
درد سے مجھ کو دوا ہی تو ملی
میں نے گرنے سے سنبھلنا، جانا
وقت کی آنکھ بدلنے کے طفیل
بوجھ کندھوں پر اٹھانا، جانا
زندگی کیسے گزرتی ہے یہ گُر
دوسروں کو بھی سکھانا، جانا
(محبوب الرّحمان۔سینے،میاندم،سوات)
 

سنڈے میگزین کے شاعری کے صفحے پر اشاعت کے لیے آپ اپنا کلام، اپنے شہر کے نام اورتصویر کے ساتھ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کرسکتے ہیں۔ موزوں اور معیاری تخلیقات اس صفحے کی زینت بنیں گی۔
انچارج صفحہ ’’کوچہ سخن ‘‘
 روزنامہ ایکسپریس، 5 ایکسپریس وے، کورنگی روڈ ، کراچی

 

متعلقہ مضامین

  • کوئی بتائے نہ بتائے، چیٹ جی پی ٹی بتائے گا
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
  • کوچۂ سخن
  • ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ کا ٹرننگ پوائنٹ؟ روہت شرما نے بتا دیا
  • فیس خاتمے سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، عطا تارڑ
  • شدید تنقید کے بعد بھی ماہرہ خان اپنی اصل عمر راز کیوں نہیں رکھتیں؟ انٹرویو وائرل
  • بگ بیش لیگ؛ سیم بلنگز کس پاکستانی بولر کا سامنا کرنے کیلیے بے چین؟
  • کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان