Juraat:
2026-06-02@22:56:31 GMT

فتح ملنے پر ادائیگی شکر کی شرعی تعلیمات

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

فتح ملنے پر ادائیگی شکر کی شرعی تعلیمات

مولانا محمد الیاس گھمن

 

گزشتہ چند دن پہلے وطن عزیز ایک نازک اور حساس دور سے گزرا۔

سرحدی کشیدگی، جنگی بیانات، ایئر اسپیس کی نقل و حرکت، اور قوم کا اجتماعی اضطرابیہ سب کچھ اس بات کی علامت تھا کہ حالات معمول کے دائرے سے باہر نکل چکے ہیں۔

پاکستانی عوام، افواج اور قیادت نے نہ صرف حوصلہ و حکمت سے ان لمحات کا سامنا کیا، بلکہ بالآخر دشمن کے مقابل ایک واضح اخلاقی، عسکری اور سفارتی برتری حاصل کی۔

اس کامیابی اور فتح پر جہاں عوام نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم اس مرحلے کو محض فخریہ نعرے بازی یا وقتی جشن تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اللہ رب العزت کے شکر کے ساتھ اپنی دینی و قومی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں فتح کے نشے میں اللہ کو بھول جاتی ہیں، وہ جلد ہی پستی اور آزمائش کا شکار ہو جاتی ہیں۔

قرآن مجید اور شکر کی تعلیم

قرآن کریم کی روشنی میں شکر گزاری محض ایک اخلاقی رویہ نہیں بلکہ ایک شرعی فریضہ ہے ۔ سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر 7میں ارشاد ہوتا ہے :
لَئِن شَکَرْتُمْ لَأَزِیدَنَّکُمْ
‘‘اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں ضرور مزید دوں گا’’۔

یہ آیت ایک اصولی حقیقت بیان کرتی ہے کہ اللہ کی نعمتوں میں اضافے کا راستہ شکر گزاری سے جڑا ہے ۔ فتح، عزت، امن اور استحکام جیسی نعمتیں تب ہی باقی رہ سکتی ہیں جب ان پر شکر بجا لایا جائے ۔

سیرتِ نبوی:شکر کا عملی نمونہ

فتح کا سب سے مثالی اور کامل نمونہ ہمیں سیرتِ طیبہ میں ملتا ہے ۔

فتح مکہ ایک ایسی عظیم کامیابی تھی جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دشمنوں پر مکمل غلبہ حاصل ہوا۔

لیکن اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فخر و غرور کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ عاجزی اور انکساری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ اونٹنی پر سوار ہو کر مکہ میں داخل ہوئے تو آپ کا سر مبارک تواضع کے سبب اتنا جھکا ہوا تھا کہ تقریباً پالان سے لگ رہا تھا۔

زبان پر‘‘ لا إلہ إلا اللہ وحدہ، نصر عبدہ، وأعز جندہ، وہزم الأحزاب وحدہ’’کی صدائیں تھیں۔ اسی طرزِ عمل کو آج ہمیں اپنانے کی ضرورت ہے ۔

فتح کو صرف عسکری یا سفارتی کامیابی نہ سمجھا جائے بلکہ اس کو اللہ کی مدد و نصرت کا مظہر سمجھتے ہوئے شکر ادا کیا جائے ۔

شکر ادا کرنے کے شرعی طریقے

اسلام نے شکر ادا کرنے کے کئی عملی طریقے بیان کیے ہیں۔ فتح و نصرت کے موقع پر ان طریقوں پر عمل کرنا ایک فرد، ایک ادارے اور ایک قوم کی حیثیت سے ہم پر لازم ہے ۔

اللہ کی حمد و ثنا

فتح کے فوراً بعد ‘‘الحمد للہ’’کہنا، اللہ کی بڑائی بیان کرنا اور اجتماعی یا انفرادی طور پر تسبیح و تہلیل میں مشغول ہونا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا معمول تھا۔

نفل نماز

دو رکعت نفل نماز شکر کے طور پر ادا کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے ۔ اس کے ذریعے بندہ عملاً اپنی عاجزی کا اظہار کرتا ہے ۔
انفاق فی سبیل اللہ
شکر گزاری کی ایک اعلیٰ صورت یہ بھی ہے کہ اللہ کی دی ہوئی کامیابی میں سے دوسروں کے لیے بھی حصہ نکالا جائے ۔ جنگی فضا سے متاثرہ پاکستانی علاقوں کے افراد، شہداء کے ورثاء، اور غریب طبقات کے لیے مالی امداد دینا عملی شکر ہے ۔

عاجزی اور انکساری

فتح کے بعد سب سے زیادہ خطرہ فخر اور خود پسندی کا ہوتا ہے ۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح کے ہر موقع پر تواضع اور انکساری کی تعلیم دی۔ اہلیان پاکستان کو بھی چاہیے کہ غرور کے بجائے تواضع اور عاجزی کو شعار بنائیں۔

اجتماعی توبہ و استغفار

قرآن و سنت کے مطابق نعمتیں صرف کامیابی پر منحصر نہیں، بلکہ اس کے ساتھ اللہ کی رضا بھی ضروری ہے ۔ فتح کے بعد اپنی کوتاہیوں پر استغفار کرنا، اصلاحِ احوال کی کوشش کرنا، اور اجتماعی طور پر دینی شعور کو بیدار کرنا ضروری ہے ۔

وطن عزیز کے لیے مستقبل کی حکمت عملی

یہ حقیقت ہے کہ فتح کے بعد کی حکمت عملی فتح سے زیادہ اہم ہوتی ہے ۔ جنگی ماحول کے بعد جذبات بلند ہوتے ہیں، قومی فخر عروج پر ہوتا ہے ، لیکن یہ وہ وقت ہوتا ہے جب شیطان غفلت میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔میڈیا اپنی زبان میں احتیاط کرے اور ایسی رپورٹنگ سے گریز کرے جو تکبر اور خودستائی کو فروغ دے۔عوام قومی اداروں پر اعتماد برقرار رکھیں اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔دینی حلقے اور علماء قوم کو شکر اور اصلاح کی طرف راغب کریں، تاکہ فتح عارضی نہ ہو، بلکہ مستقل استحکام کا پیش خیمہ بنے ۔

اہلیان پاکستان کے لیے اس موقع پر سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اللہ کے سامنے شکر گزار بندے بنیں، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا
کریں، اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنائیں اور اللہ کی اطاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فتح مل جانا اللہ کی رحمت ہے ، لیکن اس کو باقی رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اگر ہم نے اس کامیابی کو اللہ کی طرف منسوب کیا، اُس کے سامنے عاجزی اختیار کی، اور اپنے اعمال و کردار کو درست کر لیا تو ان شاء اللہ یہ فتح ہماری تاریخ کا مستقل باب بنے گی۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور عزت و وقار عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے اللہ کی اور ان فتح کے کے لیے کے بعد

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان