پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ آج سے دوبارہ شروع، زلمی کا کنگز سے ٹکراؤ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹائٹل دوڑ آج 9 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی پشاورزلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے لازمی میچز جیتنے ہوں گے گزشتہ سال کی رنرزاپ ٹیم ملتان سلطانز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جبکہ پشاورزلمی لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی، 19 مئی کو آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز سے مدِ مقابل ہوگی۔کوالیفائراورفائنل سمیت آخری چاروں میچز 21 تا 25 مئی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، پی ایس ایل کی تقریب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا، گلوکارساحرعلی بگا اوراسرارشاہ لائیو پرفارم کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملتان :سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک
—فائل فوٹوملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فاطمہ جناح کالونی کے قریب سی سی ڈی کی گاڑی پر نامعملوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔