گاڑی خریدنے والوں کے لیے خوشخبری: آئندہ مالی سال گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 2025-26 کے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس، اور صنعتی خام مال پر محصولات کم کرنے کی تجویز دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی برائے آٹو اسپئر پارٹس کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ شرحوں میں بتدریج کمی پر بھی غور کر رہے ہیں، جن میں موجودہ 4 فیصد سے 7 فیصد تک کے کسٹمز ڈیوٹی سلائب شامل ہیں۔
حکومت گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد کے موجودہ ٹیکس میں 20 فیصد کمی لانے پر بھی غور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟
اس کے علاوہ برآمدات کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے، مختلف صنعتوں جیسے ٹیکسٹائل، کیمیکلز، پلاسٹکس، آٹو پارٹس، لوہا اور اسٹیل میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس میں کمی اور صنعتی ترقی کے لیے نیم تیار شدہ مصنوعات اور صنعتی خام مال پر ڈیوٹیاں کم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ شعبہ بھی ممکنہ طور پر جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.
حکومت یہ بھی منصوبہ بنا رہی ہے کہ 1 جولائی 2025 سے زرعی آمدنی پر ٹیکس وصولی شروع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
وفاقی بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کے لیے تجویز کردہ ٹیکس وصولی ہدف 14,305 ارب روپے ہے۔ ان میں سے 600 ارب روپے موجودہ ٹیکس قوانین کے بہتر نفاذ سے حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ 400 ارب روپے نئی پالیسی اقدامات سے آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیکس گاڑیوں کی قیمتیں نیا مالی سال
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیکس گاڑیوں کی قیمتیں نیا مالی سال مالی سال کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :