اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025ء میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی سٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.

6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اوسط مہنگائی5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 7.7 فیصد لگایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں کمی ہو سکتی ہے۔ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مالی سال پاکستان میں رہنے کا امکان ہے ا ئندہ مالی سال رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال فیصد رہنے کا ا ئی ایم ایف پاکستان کی کا تخمینہ

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

فائل فوٹو

جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ 

جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔

ریلوے حکام  کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • برسوں میں جنگلات میں 18 فیصد کمی، پاکستان قدرتی آفات کے رحم و کرم پر
  • تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان کے 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری
  • 25 میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ
  • آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ