ایران پر اسرائیلی حملے کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران پر اسرائیلی حملے کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) ایران پراسرائیلی حملےکاپاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر ہوا ہےاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہی1400پوائنٹس کی مندی کےساتھ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ124000اور123000پوائنٹس کی2حدیں گنوابیٹھی،ہنڈریڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس گر کر 122804 پوائنٹس پرآگیا۔
بجٹ میں شیئرزکی خریداری کرنےوالوں کیلئےنئی شرط نےبھی اسٹاک مارکیٹ کومتاثرکردیا، شیئرز خریدنے والوں کو اب ایف بی آرمیں اہلیت بھی ثابت کرناہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،، ملک ریاض کے بحریہ ٹان کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری،، تحریری حکمنامہ سب نیوزپر ائیر انڈیا طیارہ حادثہ: بوئنگ 787 طیارہ ماضی میں کن تکنیکی مسائل کا شکار رہا؟ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
مہر نیوز کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔