Juraat:
2025-08-16@01:51:42 GMT

ایرانی پارلیمنٹ پاکستان تشکر تشکرکے نعروں سے گونج اُٹھی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

ایرانی پارلیمنٹ پاکستان تشکر تشکرکے نعروں سے گونج اُٹھی

ارکان پارلیمنٹ نے تالیاں اور ڈیسک بجا کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا،ویڈیو وائرل
صدرمسعود پزیشکیان کا پارلیمنٹ سے خطاب میںاسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حمایت پر برادر مسلم ملک پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارکان اپرلیمنٹ پاکستان تشکر تشکر کے نعرے لگا رہے ہیں۔یہ موقع تب آیا جب ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے اس کڑے وقت میں حمایت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ایرانی پارلیمنٹ چند سیکنڈوں تک پاکستان تشکر تشکر کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ارکان پارلیمنٹ نے تالیاں اور ڈیسک بجا کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری

ایران کی کابینہ نے قومی کرنسی ریال سے آخری 4 صفر ختم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ نے یہ بل اتوار کے اجلاس میں اکثریتی ووٹ سے منظور کیا۔

صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس بل پر منظوری سے قبل تفصیلی بحث اور جانچ پڑتال کی گئی۔

ایک ہفتہ قبل، ایرانی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی نے مالی لین دین کو آسان بنانے کے لیے کرنسی سے چار صفر ختم کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔

ریال بدستور ایران کی سرکاری کرنسی رہے گی، اور ہر نیا ریال 10,000 موجودہ ریال کے برابر ہوگا، جبکہ اسے 100 قیران میں تقسیم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایرانی ریال ایرانی کرنسی

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی آبی جارحیت اور مذموم ہتھکنڈے
  • پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام
  • بلاول بھٹو کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
  • یوم آزادی، معرکہ حق کا جشن آج:  بیرونی جارحیت پر قوم نے طاقت، اتحاد کا مظاہرہ کیا، صدر، وزیراعظم
  • ساورکر پر میرے بیان کیوجہ سے میری جان کو خطرہ ہے، راہل گاندھی
  • ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد
  • اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار
  • ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
  • جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد