لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میکں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
پانچ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کھیل کے پانچویں دن انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
انگلینڈ نے پانچویں دن کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا۔ اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کراولے کے درمیان 188 رنز کی شاندار شراکت نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 149 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زیک کراؤلے 65، کپتان بین اسٹوکس 33، اولی پوپ 8 اور ہیری بروک 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
جو روٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے 2، 2 جبکہ رویندر جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 370 رنز کی برتری کے ساتھ 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انگلینڈ نے
پڑھیں:
پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔