سٹی42:   بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دہشتگردوں کی ساتھی  ماہ رنگ بلوچ کے کو گلوریفائی کرنے والا  ٹویٹ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔سردار اختر مینگل نے نہ صرف اس نوٹس کی تصدیق کی بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مالی معاونت کے الزام ان کے فوت ہونے والے بھائی سمیت خاندان کے متعدد دیگر افراد کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ 

مزید کروڑوں روپے کی بدعنوانیاں

 اختر مینگل نے اپنے جرم کا جواز یہ پیش کیا کہ ماہ رنگ کی گرفتاری کی انھوں نے اکیلے مذمت نہیں کی بلکہ متعدد دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ اس اقدام کو پاکستان اور حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق اس طرح انھوں نے ایک ایسے فرد کی سرگرمیوں کی ترویج کی جو کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی ہیں اور یہ سرگرمیاں حکومت اور عام عوام میں بے چینی، خوف، اور عدم استحکام پھیلانے کے مترادف ہیں, نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ نے یہ جانتے ہوئے کہ وہ معلومات غلط ہیں کو ایک انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پھیلایا۔

"مسلمان یونی ورسٹی" مسلم دشمنی پر اتر آئی

 انھیں اس نوٹس کے ذریعے یہ کہا گیا تھا کہ وہ اسلام آباد میں پیش ہو کر اس کی وضاحت کریں ورنہ یہ یقین کیا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘
نوٹس کے مطابق اس کی عدم تعمیل بھی تعزیرات پاکستان کے سیکشن 174کے تحت قابل سزا ہے۔سردار اختر مینگل کو ایف آئی اے نے پیشی کے لیے 27 جون کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

 انھوں نے فون پر بتایا کہ ان کو یہ نوٹس 14 اپریل کو ایک ٹویٹ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے جب وہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کی دیگر خواتین کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے پر بیٹھے تھے۔انھوں نے کہا کہ ان کے علاوہ ان کے دو بڑے بھائی میر ظفراللہ مینگل اور میر جاوید مینگل کے علاوہ ان کہ اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ ہمارے اکائونٹس سے ڈاکٹر ماہرنگ کی مالی معاونت ہوئی ہے۔

ہیوی ٹرک نے 18 مزور لڑکیوں کو کچل کر موت کی وادی میں دھکیل ڈالا

 سردار اختر مینگل نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی ظفر اللہ مینگل اس سال جنوری میں وفات پاگئے اور دماغی طور پر معزور ہونے کی وجہ سے ان کے نام پر کوئی اکائونٹ نہیں تھا جبکہ دوسرا بھائی میر جاوید مینگل دو دہائی سے زائد کے عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ان کی اہلیہ کی بات ہے وہ علیل ہیں اور گزشتہ چار سال سے کومے میں ہیں اور دبئی میں زیر تعلیم دو بچوں کو نام پر بھی نوٹسز ہیں جن کے نام پر تاحال کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان نوٹسز کا جواب پیر کے روز دائر کریں گے لیکن پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے یہ ان کا حق ہے کہ وہ کسی بھی بے انصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور وہ یہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

بانی کے ساتھ جیل میں کیا ہو رہا ہے، حیران کن انکشافات

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سردار اختر مینگل انھوں نے

پڑھیں:

بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس

سٹی 42 : بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا, آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی شکست کا غصہ پاکستانی سفارت کاروں پر اتارنے لگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں کی گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں۔

 وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا احکامات دیے جارہے ہیں، ایک سفارت کار کو گھر خالی کرنے کا حکم گھر کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیا گیا۔  

 علاوہ ازیں، 4 سے 5 پاکستانی سفارتکاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسی فائنڈنگ نہیں دینگے جس سے کوئی کیس متاثر ہو، چیف جسٹس: بانی کی  8 اپیلوں پر نوٹس
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے
  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • وزیر اعظم کا وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت نوٹس، تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • نو مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل پر نوٹس جاری
  • بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس
  • پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا