چیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔
فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘
نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)
گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار مقابلوں کے بعد رنرز اَپ پوزیشن حاصل کی تھی۔
رواں سال، چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 18 جولائی سے 2 اگست کے درمیان برطانیہ میں شیڈول ہے۔ پاکستان چیمپیئنز اپنی مہم کا آغاز 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئینز کے خلاف کریں گے۔
پاکستان اور بھارت چیمپیئنز کے درمیان مقابلہ 20 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان چیمپیئنز
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔