پاکستان کو ایک اور عالمی فورم پر کامیابی مل گئی، یونیسکو کے اوشیانوگرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان دوبارہ رکن منتخب ہوگیا، انتخاب پاکستان کی سائنسی شراکت داری کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
پاکستان کو یونیسکو کے بین الحکومتی اوشیانوگرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا۔یہ انتخاب آئی او سی کی جنرل اسمبلی کے تینتیسویں اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی سمندری سائنسی تحقیق اور مثبت عالمی شراکت کا مظہر ہے۔پاکستانی وفد کی قیادت یونیسکو میں پاکستان کی سفیر اور مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ نمائندگی اقوامِ متحدہ کے اداروں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب

سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔

سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ معروف نے بنایا تھا۔

منیبہ علی نے 76 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے شامل تھے۔

سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 121 رنز بنائے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔

عالیہ ریاض نے 33 رنز بنائے اور سدرہ کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان فاطمہ ثنا صرف تین رنز بنا سکیں جبکہ نتالیہ پرویز پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تاہم تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے 216 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو آسانی سے کامیابی دلادی۔

یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی تھی۔

برٹس نے نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔

ماریزان کیپ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی سنچری تھی۔

سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز 19 اور 22 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
  • صیہونی مخالف اتحاد، انتخاب یا ضرورت!
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی  درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس