طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے 4 مسافر اور 2 ایجنٹس گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے چار مسافروں اور ان کے سہولت کار دو ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایجنٹس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ایجنٹس کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم مواد، پیغامات، افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں تحریر شدہ حلف نامے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
حج ادائیگی کیلیے سرکاری ونجی بینکوں میں رجسٹریشن مہم ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہالا(نمائندہ جسارت)محکمہ مذہبی امور کی جانب سے 2026 کی حج ادائیگی کے لیے سرکاری اور نجی بینکوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کی مہم ناکام، ہالا کے سرکاری بینک رجسٹریشن سے لاتعلق، کئی لوگ آن لائن رجسٹریشن سے پریشان، عوام کا بینکوں میں حج رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنانے اور تاریخ میں توسیع کا مطالبہ۔محکمہ مذہبی امور نے 2026 کے حج کی ادائیگی کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں میں لوگوں کی رجسٹریشن کے لیے تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے اور اس کی آخری تاریخ 9 جولائی بروز بدھ مقرر کی گئی تھی تاہم سرکاری نیشنل بینک آف ہالا سمیت دیگر بینکوں نے ایسے عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا جارہاہے نیشنل بینک منیجر ہالہ معراج کا کہنا تھا کہ ہمیں اعلیٰ حکام کی جانب سے ایسی رجسٹریشن کے لیے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عوام حج کے لیے رجسٹریشن کے لیے پریشان اور مایوس ہیں، جب کہ بہت سے لوگ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پریشان ہیں انہیں آن لائین رجسٹریشن میں شدید مشکلات کاسامنہ ہے اور کافی لوگوں کی اگر رجسٹریشن ہوئی ہے تو نورپلائی کا میسج آتاہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، صدر مملکت اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ حج رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنیکیساتھ حج رجسٹریشن کے عمل کوبہتر طریقے سے یقینی بناکر ایجنٹ مافیا سے بچایاجائے ۔