آئس ہاکی مقابلے کے دوران کھلاڑی پر پینلٹی، ماں بیٹے کے دفاع کیلئے میدان میں کود پڑی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
چیک ریپبلک میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی پر پینلٹی لگا دی اور کھلاڑی کی ماں مشتعل ہوکر میدان میں آگئی۔
رپورٹس کے مطابق پینلٹی پڑنے پر کھلاڑی کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فوراً میدان میں کود کر بیٹے کے دفاع میں ریفری سے بحث کرنے لگی۔
یہ واقعہ ایک مقامی لیگ میچ کے دوران پیش آیا۔ ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا تھا، جو کھلاڑی کی ٹیم کے حق میں نقصان دہ تھا۔
اس پر کھلاڑی کی ماں، جو اسٹیڈیم میں تماشائی کے طور پر موجود تھی، غصے میں آ گئی اور میدان میں داخل ہو کر ریفری سے بحث کرنے لگی۔
View this post on InstagramA post shared by Hockey Forever (@hockeyforever)
تماشائی اور دیگر کھلاڑی اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کچھ نے قہقہے لگائے اور کچھ نے موبائل سے ویڈیو بنائی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کئی صارفین نے مذاق میں کہا کہ ماں تو ماں ہوتی ہے، چاہے میدان کھیل کا ہی کیوں نہ ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھلاڑی کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں لفظی جنگ رکوانے کے لئے حکومتی جماعت کے بڑے میدان میں آ گئے۔
اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مسلم لیگ(ن )کے رکن رانا مبشر اقبال ،پیپلز پارٹی کے راہنما سید نوید قمر اور میر اعجاز حسین جاکھرانی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الفاظ کو غیرمناسب قرار دیا۔اسحاق ڈار اور ایاز صادق کا موقف تھا کہ ایسے معاملات کو اختلافات میں اضافے کا باعث نہیں بننا چاہئے۔
عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
مزید :