نیو دہلی:

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشں کے چانسری لان میں قومی پرچم لہرایا جہاں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی  عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لیے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے حق خودارادیت کی طویل اور عظیم جدوجہد کی تکمیل ہے، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اس کا ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے، آزادی کا راستہ شہدا کے خون سے ہموار ہوا۔

سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ معرکہ حق اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے یا جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلبے کے لیے چھیڑی گئی جنگ میں دشمن خود مغلوب ہو گیا، گزشتہ 78 برسوں کے دوران پاکستان نے ترقی و خوش حالی کے سفر میں نمایاں پیش رفت کی۔

ناظم الامور نے مادر وطن کے تحفظ اور وقار کے لیے جانیں قربان کرنے والے قومی محافظوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خطے میں امن کا ہدف باہمی اعتماد، مساوات اور جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور ڈائیلاگ پر مبنی طرز فکر جنوبی ایشیا کے روشن مستقبل کا پیشہ خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، تسلط اور بالادستی پر مبنی طرز عمل خطے کی خوش حالی اور ترقی کے امکانات کو بدستور محدود کرتے رہیں گے۔

تقریب میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے تحریک آزادی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنس پیش کی اور ناظم الامور نے اپنی اہلیہ اور مشن کے دیگر افسران کے ہمراہ اس پرمسرت موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناظم الامور کہا کہ

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل