خیبر پختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر جشن آزادی سے متعلق پروگرام ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورت حال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت اطلاعات کے زیرانتظام اسلام آباد میں شیڈول معرکہ حق اور جشن آزادی متعلق پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی ہدایت پر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورت حال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور جشن آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور جشن آزادی نے بتایا کہ
پڑھیں:
افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشتگردی مسئلے کے پائیدار حل کیلئے افغانستان سے مذاکرات ضروری ہیں، قبائلی اضلاع کے انضمام کے وعدے پورے نہیں ہوئے، ضم اضلاع کو شیئر دینے کیلئے نئے این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے۔