سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا تھا، پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پولنگ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، ووٹرز میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف اور پُرامن انتخاب کے لیے حکام کو مستعد رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے مراحل کی نگرانی اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی