Al Qamar Online:
2025-09-24@17:29:00 GMT

بھارتی سپر اسٹارز کے گھروں پر کسٹم کے چھاپے

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

غیر قانونی گاڑیوں کی درآمد پر جنوبی بھارتی اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج کے گھروں پر کسٹمز کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کسٹمز حکام نے معروف ملیالم فلمی اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی درآمد کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔

حکام کے مطابق بھوٹان سے بھارت میں درآمد کی جانے والی لگژری گاڑیاں جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ٹیکس چوری کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ چھاپوں کا مقصد ان گاڑیوں سے متعلق دستاویزی جانچ اور ٹیکس فراڈ کے پہلوؤں کی تفتیش کرنا ہے۔

اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسی گاڑیاں خریدیں جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر بھارت میں امپورٹ کیا گیا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ فیصلے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حادثات میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس، ایکسائز پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی رعایت نہ دی جائے، جدید نظام سے ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے اور تحقیقات کو بھی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے عوامی تحفظ اورٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969ء میں اہم ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان پر نئی شرائط اور حفاظتی نظام کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق اب تمام بھاری گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، انٹر پروونشل روٹس پر 20 سال، انٹر سٹی روٹس پر 25 سال اور شہروں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کے لیے 35 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ترامیم کے مطابق ہر گاڑی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس، ہائی ڈیفینیشن کیمرے، ڈرائیور مانیٹرنگ کیمرا، 360 ڈگری کیمرا سسٹم اور انڈر رن پروٹیکشن گارڈز نصب کرنا لازمی ہوگا، یہ آلات مکمل طور پر فعال حالت میں ہونا ضروری ہیں، بصورت دیگر نہ رجسٹریشن ہوگی، نہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور نہ ہی پرمٹ جاری کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پہلے مرحلے پر معمولی جرمانہ، دوسری بار دو لاکھ روپے اور تیسری بار تین لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اگر مقررہ وقت میں خامیاں دور نہ کی گئیں تو گاڑی کی رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ فیصلے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حادثات میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں، ٹریفک پولیس، ایکسائز پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی رعایت نہ دی جائے، جدید نظام سے ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے اور تحقیقات کو بھی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی
  • سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
  • بھاری گاڑیوں کیلئے نئی شرائط، عمل کرنا لازم قرار؛ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلیے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
  • وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ
  • فلڈریلیف کیمپس سے متاثرین سیلاب کی گھروں میں واپسی ہوچکی ہے، ڈپٹی کمشنر ملتان 
  • کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
  • 78 سال بعد روشنی کا جشن: بھارت کے ایک گاؤں میں پہلی بار بجلی کی فراہمی
  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں سینئر نائب صدر کے امیدوار محمود الحسن اعوان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے بزنس مین پینل کے پیٹرن اور سربراہ افتخار احمد شیخ خطاب کرر ہے ہیں