جوہری طاقت ہی ملکی سلامتی کی ضامن ہے‘ شمالی کوریا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری قوت ہی دراصل ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ا±ن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری قوت کے ذریعے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جوہری مواد اور ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ مذکورہ حوالے سے انہوں نے اجلاس میں برملا کہہ دیا ہے کہ جوہری قوت کے ساتھ امن اور سلامتی ان کے ملک کا مستقل موقف ہے۔ اپنے حوالے میں انہوں نے کہا کہ جوہری جوابی کارروائی کے لیے ملک کی تیاریوںکو مسلسل کو تیز کرنا اولین ترجیح اور ایک ناقابل تبدیلی فرض ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ انہوں نے حکمراں جماعت کے طے شدہ اجلاس سے قبل جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافے پر زور دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے کے بعد 2 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 9لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیریکے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 مسافروں میں سے 2کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ بچا لیا، تاہم باقی 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر چار گشتی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔