سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر کام بحال نہ کرایا تو ایم کیوایم پاکستان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء امین الحق نے ٹیلی فون پر بتایا کہ اس معاملے پر پارٹی وفد نے وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اس معاملے پر اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔
ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔
اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ان سے شیڈول کے تحت ملاقات کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس معاملے پر ایم پاکستان سندھ حکومت پر کام
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :