راہل گاندھی کو گولی مار دی جائے گی، بی جے پی ترجمان کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار مسلمانوں ،اقلیتوں کی جان کی دشمن ہے ،بلکہ اپوزیشن کو بھی اسی فہرست شامل کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔ کیرالہ پولیس نے پیر کو بی جے پی لیڈر و ترجمان پنٹو مہادیو کے خلاف ان کی مبینہ جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پنٹو مہادیو پر الزام ہے کہ انھوں نے کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر گولی چلانے کی دھمکی دی
ہے۔یہ کیس پیرمنگلم پولیس نے کیرالہ کانگریس کے سیکرٹری سری کمار سی سی کی شکایت پر درج کیا ہے۔اے بی وی پی کے سابق لیڈر مہادیو نے 26 ستمبر کو بنگلہ دیش اور نیپال میں ہونے والے مظاہروں پر بحث کے دوران ایک نجی نیوز چینل پر بحث کے دوران یہ ریمارکس دیے۔بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج میں عوام ان (حکومت) کے ساتھ نہیں تھے، یہاں ہندوستان میں عوام نریندر مودی کی حکومت کے ساتھ ہیں، اس لیے اگر راہل گاندھی ایسی خواہش یا خواب کے ساتھ نکلے تو راہل گاندھی کو گولی بھی لگ جائے گی۔اس بحث کا ایک کلپ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے ایکس پر شیئر کیا، اور انہوں نے لکھا،سیاسی میدان میں اختلاف رائے کو آئینی فریم ورک کے اندر سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے تاہم بی جے پی لیڈر اپنے سیاسی مخالفین کو لائیو ٹی وی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یقیناً، راہل گاندھی جی کی آر ایس ایس،بی جے پی کے نظریے کے خلاف شدید لڑائی چھڑ گئی ہے۔وینوگوپال نے دعویٰ کیا کہ مہادیو بی جے پی کے ترجمان ہیں اور انہوں نے ایک ملیالم چینل پر ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ وینوگوپال نے کہا،تشدد کو بھڑکاتے ہوئے، مہادیو نے کھلے عام اعلان کیا کہ راہل گاندھی کو سینے میں گولی مار دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ تو زبان کی پھسلن تھی اور نہ ہی ترجمان کا لاپروا بیان تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن لیڈر اور ہندوستان کے سرکردہ سیاستدانوں میں سے ایک کے خلاف جان بوجھ کر اور خوفناک موت کی دھمکی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج نے کہا، حکمران پارٹی کے ایک سرکاری ترجمان کے اس طرح کے زہریلے الفاظ نہ صرف راہول گاندھی کی زندگی کو فوری طور پر خطرے میں ڈالتے ہیں، بلکہ آئین، قانون کی حکمرانی اور ہر شہری کی بنیادی حفاظت کی یقین دہانیوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو چھوڑ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر کی دھمکی انہوں نے بی جے پی
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔