بطور پاکستانی اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، فہیم خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لئے ایک نکتہ پر جمع ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات دلانے والی واحد قوت پاکستان تحریک انصاف ہے، عمران خان ہی اس قوم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور نسل کشی کی ہے، ایسی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کارکنوں اور قیادت کی بے مثال قربانیوں سے جاری ہے، عمران خان اور ان کا خاندان قوم کے حقوق کے لئے پابند سلاسل ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوگی۔
فہیم خان نے مزید کہا کہ پشاور جلسہ ملکی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، سندھ بھر سے کارکنوں نے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں جلسے میں بھرپور شرکت کی، اس کامیاب جلسے نے واضح کر دیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومتیں عوامی مینڈیٹ پر قبضہ نہیں جما سکتیں، عوام جو چاہیں گے وہی نظام ملک میں رائج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد نے قوم کو غلامی سے انکار پر متحد کر دیا ہے، آج پاکستان کے عوام آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لئے ایک نکتہ پر جمع ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات دلانے والی واحد قوت پاکستان تحریک انصاف ہے، عمران خان ہی اس قوم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔