اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے 25 ایکڑ والوں کو حکومت سپورٹ کر رہی ہے، ہم 25 ایکڑ والے کاشت کاروں کو ایک بیگ ڈی اے پی اور 2 بیگ یوریا دینے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ مارکیٹ میں گندم ہوگی تو آٹا یا روٹی کی قیمت مستحکم رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی ریلیز پالیسی پر اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے، مارکیٹ میں گندم ہوگی تو آٹا یا روٹی کی قیمت مستحکم رہے گی۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، نجی شعبے میں کے پاس بھی 6 لاکھ ٹن دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساڑھے چار ماہ کیلئے یہ گندم کافی ہے، اسی دوران نئی فصل آ جائے گی، گندم کے ذخیرہ کی پالیسی بنا کر منظوری لیں، میں گندم ریلیز پالیسی اور اس کی قیمت اسی ہفتے طے کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر خوراک نے اجلاس کو بتایا کہ دو لاکھ ٹن گندم ہر ماہ نکلتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے 25 ایکڑ والوں کو حکومت سپورٹ کر رہی ہے، ہم 25 ایکڑ والے کاشت کاروں کو ایک بیگ ڈی اے پی اور 2 بیگ یوریا دینے جا رہے ہیں، سپورٹ پرائس مقرر کرنا چاہتا ہوں، تاکہ گندم کی اچھی فصل لگے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں نے کہا کہ گندم کی

پڑھیں:

پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-08-29
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، اس وقت پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سمجھتی ہوں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ضروری ہے، سوچا تھا اچھی پرفارمنس والے طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سالہ دور حکومت میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جاتے تھے، آج میرٹ کا راستہ نہیں کھولوں گی تو کل آپ کے اوپر کوئی سفارشی آجائے گا، آج میرٹ کو اس لیے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے، مریم نواز کیلئے کسی شہر کے لیے کوئی تفریق نہیں، آج ہر نیا منصوبہ پہلے چھوٹے شہروں سے شروع ہوتا ہے پھر بڑے شہروں میں جاتا ہے، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے آپ کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب میں لیکچر دیے جا رہے تھے کہ عالمی امداد کیوں نہیں مانگتے، اب بس کر دیں، پاکستان کا ہر شخص اپنے وسائل کو ملک کے لیے استعمال کرے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے پاس یکساں وسائل ہیں، یہ بات کبھی مت ماننا کہ اس کے پاس وسائل کم اور اس کے پاس وسائل زیادہ ہیں، باقی صوبوں کے وسائل کہاں جاتے ہیں؟ مریم نواز، نوازشریف کی بیٹی ہے وہ کبھی اپنے لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہے گی، اپنے عوام کو کہوں گی عزت نفس پر کبھی سمجھوتا نہ کرنا، مریم نواز اگر پنجاب کے عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا،؟ اس پر مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا کام ہے کہ اگر کوئی پنجاب کے عوام کی تذلیل کرے تو اس کو جواب دوں، آج اس عہدے پر پہنچی ہوں تو یہ عوام کے اعتماد کے بعد والدین کی دعائیں ہیں۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں پولیس کا دستہ ‘ میٹرک اور انٹر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سلامی پیش کررہا ہے

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
  • کراچی سمیت سندھ ‘ آٹے کی فی کلو قیمت میں3روپے کا اضافہ
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
  • ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ
  • پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز