کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کا مرکز ملیر سے 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے مکینوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کا معاملہ،عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ کو آیندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ رہائشی خاتون کے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ اور کے ایم سی سے بھی آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔