صحافی اظہر جاوید نے امریکا میں فیلڈمارشل عاصم منیر کیخلاف کمپئن چلانے والوں کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی اظہر جاوید نے امریکا میں فیلڈمارشل عاصم منیر کیخلاف کمپئن چلانے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔
یوٹیوب چینل آزاد پر ویلاگ کرتے ہوئے صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام تھاجنہوں امریکا میں ملین ڈالرز خرچ کرکے فیلڈمارشل عاصم منیرکیخلاف کمپئن چلائی،جس فیلڈمارشل کیخلاف کانگریس میں لابی کی گی،وہی فیلڈ مارشل اوول آفس میں امریکی صدر کا مہمان بنا۔
صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ امریکی ڈاکٹروں کو چونا لگایا گیا،ان سے فنڈز لئے گئے،ان میں فنڈز خردبرد بھی ہوئی، اب وہ کیا جواب دیں گے،ان کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہبازشریف کو عزت دی اورتمام منفی حربے ناکام ہوئے۔
بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد
اظہر جاوید کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے،ایک ترقی یافتہ ملک بنے،پاکستان میں معاشی استحکام ہو۔
ان لوگوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے جنہوں نے امریکا میں فیلڈ مارشل کے خلاف ملین ڈالرز خرچ کر کے کیمپین چلائی اور کانگریس مین کے ذریعے لابی کی وہی فیلڈ مارشل اوول آفس میں امریکی صدر کا مہما ن تھے ۔ اظہر جاوید
مکمل ویڈیو دیکھئے:https://t.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صحافی اظہر جاوید امریکا میں فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔