Islam Times:
2025-10-04@13:57:16 GMT

وائس آف امریکہ دیوالیہ قرار دے دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

وائس آف امریکہ دیوالیہ قرار دے دیا گیا

امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، جو بجٹ پر وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان اختلاف کی وجہ سے شروع ہواہے، اس سےروزانہ ملکی معیشت پر تقریباً 400 ملین ڈالر  کا بوجھ پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی مختلف زبانوں میں ریڈیو اور ویب سروس وائس آف امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاون اور فنڈنگ ​​کی کمی کی وجہ سے انہوں نے اپنے پروگراموں کی نشریات بند کر دی ہیں۔ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے بجٹ پابندیوں کے آغاز کے ساتھ ہی وائس آف امریکہ (VOA) کے پروگراموں کی نشریات بھی بند ہو گئی ہیں۔ امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، جو بجٹ پر وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان اختلاف کی وجہ سے شروع ہواہے، اس سےروزانہ ملکی معیشت پر تقریباً 400 ملین ڈالر  کا بوجھ پڑتا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی وجہ سے

پڑھیں:

فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-01-9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں سیکڑوں مرد و خواتین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میجر (ر) قمر عباس، پیپلز پارٹی کے ارشد نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، مسلم لیگ ن کے پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مرکزی مسلم لیگ کے فیصل بلوچ، اے این پی کے یونس بونیری، پی ٹی آئی کی عرم بٹ، پاکستان نظریاتی پارٹی کے حمزہ نقوی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانوئیل، وکلاء رہنما حسیب جمالی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کا حق ہے اور امریکہ کسی صورت یہ اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست قرار دیا اور اسلامی و عرب حکومتوں سے غزہ کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹرمپ پلان کی حمایت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیان واپس لینے اور قائداعظم و علامہ اقبال کے مؤقف کی تجدید پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاء نے “امریکہ مردہ باد”، “اسرائیل نامنظور” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں عبد الوحید یونس، یاور عباس، ابراہیم چترالی، اعجاز فضل، مفتی محمد سعید، نسرین حسین، جبین عالم، فرید میمن، قاضی زاہد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی تھنک ٹینک
  • اسرائیل کی اندھی حمایت امریکہ کو عنقریب پشیمان کر دیگی، امریکی میڈیا
  • امریکی شٹ ڈاؤن میں ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، ڈیموکریٹک ریاستوں کے فنڈز منجمد کر دیے
  • فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن
  • کینیڈا نے شہریوں کو امریکا کے سفر سے خبردار کردیا
  • امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل
  • امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
  • جماعت اسلامی فلسطین کے حوالے سے امریکہ اسرائیل کا معاہدہ یکسر مسترد کرتی ہے، صابر حسین اعوان