data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) ریاض کی ایک مرکزی سڑک کا نام سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آلِ الشیخ سے منسوب کر دیا جائے گا جو 23 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی جو شیخ عبدالعزیز کی علمی حیثیت اور سعودی عرب، اسلام اور وسیع تر مسلم کمیونٹی کے لیے ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی فقہ کے مطالعے اور تعلیم کے لیے وقف کردہ ان کی زندگی، تفہیم اسلام کے بارے میں لوگوں کو ان کی فراہم کردہ رہنمائی اور اسلامی علوم اور تعلیم کے لیے انہوں نے جو اہم کردار ادا کیا ہے، یہ اعزاز اسی کا صلہ ہے۔ شیخ عبدالعزیز کو جون 1999 ء میں مفتی اعظم مقرر کیا گیاتھا۔ اس عہدے پر انہوں نے شریعت کی تشریح کی اور قانونی اور معاشرتی معاملات پر فتاویٰ جاری کیے۔ انہوں نے چیئرمین سینئر علما کونسل، جنرل پریزیڈنسی آف اسکالرلی ریسرچ اینڈ افتا کے صدر اور چیئرمین سپریم کونسل، رابطہ عالمی اسلامی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عزت، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کی محنت قابل فخر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو فخر سے بلند کر دیا ہے اور میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن بوائز، سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت اور جذبے پر فخر ہے، لڑکوں پر بھروسہ رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا بہترین کچھ دے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے حارث رؤف کو مین آف دی سیریز کے لیے خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ حارث رؤف کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے ٹیم کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بھارت کو بُری طرح ڈھیر کردیا اور مجھے امید ہے کہ اسی لگن اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے شاہین آگے بھی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا کہ ان کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیت کی مالک ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کا ہمیں یقین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • سرینگر دھماکے میں بہت سے سوالات لا جواب ہیں اسلئے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی
  • ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
  • ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • پاشاگل کے 23ویں یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد
  • ریاض کو ایف 35 کی فروخت صرف تب ہوگی جب یہ طیارے مغربی سعودیہ میں تعینات نہ ہوں، تل ابیب کی شرط
  • میرا نام کلیک بیٹ نہ بنائیں: نورا فتیحی کا ڈرگ سنڈیکیٹ سے منسوب الزامات پر شدید ردعمل